ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

’اب ایران کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے میزائل حملوں کی ابتدائی لہروں کا مقصد دشمن کے ریڈار اور دفاعی نظام کو غیر مؤثر بنانا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اب ایران کم تعداد میں میزائل استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جس پر ایران نے دشمن کو سخت جوابی حملوں سے خبردار کر دیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی شہریوں کو بندرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی کہ آبنائے ہرمز کے ساتھ تمام پورٹ تنصیبات کو فوری خالی کر دیں۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

سینٹ کام نے کہا کہ ڈاک ورکرز، انتظامی اور کمرشل عملہ ایرانی بحری جہازوں اور فوجی سامان سے دور رہے، فوجی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی سویلین بندرگاہیں اب جائز فوجی ہدف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں