بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

محمد حفیظ نے سلمان آغا کو اہم مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان محمد حفیظ نے سلمان آغا کو مشورہ دیا ہے کہ بیٹنگ کو چھوڑ کر بولنگ پر فوکس کریں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہ رہا شاہین آفریدی پہلا اوور کریں کپتان سلمان آغا ابھیشیک کو پہلا اوور کروانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کھیلنے کا زون بدلا نہیں ہے، ٹرائی کیے جارہے ہیں، کنڈیشن دیکھ کر بیسٹ ٹیم تیار کرنا ہوگی، مینجمنٹ کو تبدیلیوں کے باوجود صحیح کمبی نیشن سمجھ نہیں آرہا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس نے 8 میچوں میں بھی کچھ نہیں کیا تو وہ 9ویں میچ میں بھی کچھ نہیں کرے گا، یہ امید نہ لگائیں کہ ’شیدا‘ چل جائے گا وہ نہیں چلتا۔

یہ پڑھیں: صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ سلمان علی آغا نے اشارہ دے دیا

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر کسی کو کھلانا ہے تو یہ کیا جاسکتا ہے کہ جو اچھا پرفارم کررہا ہے اسے زیادہ گیندیں کھیلنے کا موقع دے دیں، جیسے فہم اشرف 8 سے 9 گیندیں کھیل رہا ہے اسے اوپر بھیج دیں تاکہ وہ 15 سے 20 گیندیں کھیل لے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان آغا بیٹنگ نہیں کرپارہے تو وہ خود نیچے نمبر پر آجائیں اور نواز اور فہیم اشرف کو اوپر بھیج دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں