پیر, جون 8, 2026
اشتہار

محمد حفیظ اور احمد شہزاد کا شاہد آفریدی کو ہلالِ امتیاز ملنے پر ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور سابق اوپنر احمد شہزاد نے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ہلالِ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں شاہد آفریدی کی قومی خدمات، کرکٹ میں کارکردگی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس اعزاز کا حق دار قرار دیا۔

شائقینِ کرکٹ کی جانب سے بھی آفریدی کو ہلالِ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایوارڈ ملنے پر کہنا تھا کہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔

شاہد آفریدی کو ہلالِ امتیاز سے نواز دیا گیا

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں