تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آل راونڈر محمد حفیظ اور فاسٹ بالرجنیدخان کی وطن واپسی پر والہانہ استقبال

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،آل راونڈر محمد حفیظ کا لاہور ائیرپورٹ پر اور فاسٹ بالر جنید خان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، راؤنڈر محمد حفیظ غیر ملکی پرواز سے لاہور پہنچے تو انکے اہلخانہ اور احباب ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود تھے بعدازاں گھر پہنچنے پر محمد حفیظ کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کے گل دستے پیش کئے گئے اور ہیرو پر گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے سب نے دل کھول کر خوشی کا اظہار کیا ۔

جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،خوشی ہے کہ ملک کانام روشن کیا ،محمد حفیظ

محمد حفیظ نے لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،خوشی ہے کہ ملک کانام روشن کیا، متحد ہوکر کھیلے اللہ نے کرم کیا، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں ،کھلاڑیوں نے امید سےزیادہ اچھی پرفارمنس دی۔

آل راونڈر محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے حوصلے کبھی بھی پست نہیں ہوئےتھے، ٹورنامنٹ میں مثبت سوچ کےساتھ کھیلے،محمدحفیظ
بھارت کوہرانےکی بہت خوشی ہے، کپتان نے بہت اچھی کپتانی کی ،لڑکوں نے بھرپور ساتھ دیا، فائنل میں تمام لڑکوں نے جارحانہ کھیل کا عزم کیا تھا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ رمضان کی برکات،عوام کی دعائیں ہمارےساتھ تھیں، بھارت کوہرانےکی بہت خوشی ہے، نئے کھلاڑیوں نےاپنی ذمہ داریاں نبھائیں، ہمارا کام پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، کھیل کو صرف کھیل کی حد تک لیا جانا چاہیے، ٹرافی جیتنے پر فخر ہے،خوشی کو سب نے انجوائے کیا۔

محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ کا کہنا تھا کہ قوم خوش ہے تو ہم خوش ہے،محمد حفیظ کی بیٹیوں روشان اور ایمان کا کہنا ہے بابا کی جیت کے لئے بہت دعائیں کی۔

فاسٹ بالر جنید خان لندن سے دبئی کے راستے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچنے تو لوگوں نے انکا والہانہ استقبال کیا ، پھول نچھاور کیے اور گلدستے بھی پیش کیے۔

کرکٹ ایک کھیل ہے، اسے کھیل ہی رہنے دیا جائے، جنید خان

جنید خان نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ہم چیمپئنزٹرافی جیت جائیں گے، ہم یہی سوچ کر گئے تھے کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کرآناہے، نئے کھلاڑیوں نے ٹیم میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان سے متعلق دیگرممالک کےسابق کھلاڑیوں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔

جنید خان نے کہا کہ عوام اور ماں باپ کی دعاؤں سے جیت کر آئے، بھارتی کھلاڑیوں کا میچ ہارنے کے بعد بھی رویہ مثبت  تھا، عامر،حسن یا میں کوئی بھی آؤٹ کرے، خوشی برابر ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کےدوران بھی کوشش کی کہ روزے رکھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، اسے کھیل ہی رہنےدیاجائے،پی سی بی نےبھارت کو پہلے بھی سیریزکی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں کھیلے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -