The news is by your side.

Advertisement

محمد حفیظ اچانک دستبردار، ان کی جگہ ٹیم میں کون شامل ہوگیا؟

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ دورہ بنگلادیش سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے بنگلادیش کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افتخار احمد دورے سے دستبردار کھلاڑی کا متبادل ہوں گے۔

آل راؤنڈر نے اپنے فیصلے سے چیف سلیکٹر کو آگاہ کردیا۔ حفیظ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے، اسی سبب دستبردار ہوا ہوں۔

دورہ بنگلا دیش کے لیے حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی ممکنہ طور پر قومی کھلاڑی دبئی سے ڈھاکا جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں