تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رمیز راجہ سے متعلق محمد حفیظ کا اہم بیان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ماضی کی تلخیاں بھلا کر رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بننے پر مبارک باد دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بننے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں رمیز راجہ اور محمد حفیظ میں کافی تلخیاں رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق کپتان رمیز راجہ احسان مانی کی جگہ تین سال کے لیے بلا مقابلہ پی سی بی کے 36ویں چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

رمیز راجہ ماضی میں بھی پی سی بی کے انتظامی امور میں شامل رہے ہیں، 2000 کے اوائل میں وہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا کے دور میں بورڈ کے ایڈوائزری کونسل کے رکن تھے۔

رمیز راجہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، یہ عہدہ بعد میں چیف ایگزیکٹو (سی ای او) میں تبدیل ہوگیا تھا، وہ شہریار خان کے دور میں بھی سی ای او رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ورنن فلیندر کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -