ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

’انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی میں ریڈ الرٹ تھا پھر بھی وہاں کھیلے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت ترین حالات کا سامنا کیا تاکہ پاکستان میں کرکٹ ہو۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کہا گیا کہ ٹاؤن سینٹر بھی نہیں جاسکتے، انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی میں ریڈ الرٹ تھا پھر بھی ہم وہاں کھیلے۔

محمد حٖفیظ نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستان کی انٹیلی جنس دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے۔

انہوں نے کہا میں نے اپنے کیریئر میں بہت سے ایسے ٹورز کیے ہیں جہاں پر حالات دکھنے اور سننے کو بہتر نہیں تھے لیکن ہم نے پاکستانی ہونے کے ناطے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور وہاں جاکر کرکٹ کھیلی۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اندر بھی بہت مشکلات تھیں، ہمیں 14 دن کا مشکل قرنطینہ کروایا گیا اور پھر بھی ہم وہاں جاکر کھیلے اور سب تکالیف برداشت کیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا کافی تکلیف دہ ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی انٹیلی ایجنسیز کے بارے میں دنیا جانتی ہے کہ بہترین ہے، ہمارے لیے اور شائقین کرکٹ کے لیے یہ برداشت کرنا بہت تکلیف دہ ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں