تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر حفیظ بول پڑے

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے ڈراپ کیے جانے پر اپنا ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں قرآن کی آیت کا حوالہ دیا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے، اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی پوسٹ بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سرییز سے باہر ہوگئے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آصف علی تین فروری کو دستیاب ہوں گے، محمد حفیظ دستیاب نہیں ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ حفیظ کی فارم پر شک نہیں، وہ بائیو سیکیور ببل کے لیے دستیاب ہوتے تو ٹیم میں ہوتے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -