تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت کیخلاف شاہنواز دھانی کی جگہ کون ٹیم میں شامل ہوگا، نام سامنے آگیا

دبئی: بھارت کیخلاف میچ میں انجری کا شکار شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ کے سپر 4 راؤنڈ کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین کے باعث بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا ہے، فاسٹ بولر اویش خان بخار میں مبتلا ہیں اور پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے جبکہ رویندرا جڈیجا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -