گولڈ کوسٹ : کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، محمد انعام نے ریسلنگ کے فائنل میں نائیجرین ریسلر کو چاروں شانے چت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام نے سبزہلالی پرچم بلند کردیا، ریسلنگ کی چھیاسی کلو گرام کیٹگری میں محمد انعام ناقابل شکست رہے۔
محمد انعام نے آسٹریلیا، بھارت اور کینیڈین ریسلر کو ہراتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی اور پھر نائیجرین ریسلر کو فائنل میں چاروں شانے چت کردیا۔
ویڈیو دیکھیں
Congratulation MUHAMMAD INAM for winning the Gold Medal in Free Style Wrestling (86 KG) in Common Wealth Games 2018.
#CommonwealthGames2018 #PakistanZindabad pic.twitter.com/4p6bidLlEw— Maroof iqbal (@meisdeadlol) April 14, 2018
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور مجموعی طور پر پانچواں میڈل ہے، محمد انعام سے پہلے ریسلنگ میں محمد بلال اور طیب رضا نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
مزید پڑھیں : کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ایک اور ہونہار سپوت نے میڈل اپنے نام کر لیا
ریسلر محمد بلال نے 57 کلو گرام کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور سری لنکا کے چارلس فرنینڈو کو 12.2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سلور میڈل 125 کلو ویٹ کیٹگری میں پاکستانی ریسلر طیب رضا نے سلور میڈل 125 کلو ویٹ کیٹگری میں اپنے نام کیا۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ میں بھی دو برانز میڈل حاصل کرچکا ہے۔