کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک مزاحیہ واقعہ اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عرفان نجی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے اُن سے کہا کہ ویرات کوہلی کا کوئی ایسا واقعہ سنائیں جو آپ ساری زندگی نہ بھول سکتے ہوں۔
محمد عرفان نے جواب میں کہا کہ کافی زیادہ واقعات ہیں، جس میں سے ایک واقعہ سنا دیتا ہوں، میرا ڈیبیو 2010 میں ہوا تھا، مگر جب اس کے بعد دوبارہ میں واپس آیا تو بھارت کے خلاف میچ تھا۔
کوہلی نے میری بولنگ سے متعلق اپنے کوچ یا اسٹاف ممبر سے معلوم کیا کہ لڑکا کیسی بولنگ کراتا ہے؟ جس پر کوچ نے کہا کہ اس کی بولنگ صرف 130 سے 135 تک ہوتی ہے، صرف لمبا ہے۔۔۔آپ آرام سے کھیل لو گے۔۔
فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
عرفان نے بتایا کہ جب میچ شروع ہوا تو میں نے پہلا بال کرایا تواس کی اسپیڈ 146 تھی، دوسرا بال کرایا تو اس کی اسپیڈ 147 تھی، تیسرا بال 148 کا پھینکا۔
عرفان نے کہا کہ میں وہ کہہ نہیں سکتا جو ویرات کوہلی نے کہا تھا۔۔۔ اس نے اپنے اسٹاف ممبر کو گالی دی اور کہا کہ آپ تو اسے میڈیم فاسٹ بولر کہہ رہے ہو وہ 150 اسپیڈ سے بال کرارہا ہے۔ کوہلی کا یہ واقعہ سن کر سب ہنس پڑے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


