ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنا ضروری تھا کیا؟ بھارتی محمد کیف پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کامیابی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا، بھارتی مداحوں نے محمد کیف پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تو محمد کیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کی تو بھارتی مداحوں سے رہا نہ گیا اور انہوں نے محمد کیف پر تنقید کرنا شروع کردی۔

محمد کیف نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد، پاکستان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر فخر زمان نے اچھی اننگز کھیلی وہ بڑے میچ کے پلیئر دکھائی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

محمد کیف کا یہ کہنا تھا کہ متعصب بھارتیوں کو آگ لگ گئی، ایک صارف نے لکھا کہ تم سے یہ امید نہیں تھی، جاگ گیا تمہارا پاکستانی پریم۔

ارون پراجپاتی نے کہا کہ پاکستان کو مبارکباد دینا ضروری تھا کیا، اس کو پاکستانی پریم کہتے ہیں۔

ایک صارف امیت سجترا نے کہا کہ آپ اپنے ٹویٹر بائیو میں سے ’پراؤڈ انڈین‘ ہٹا دو، اس پاکستانی پیار والی ٹویٹ کے لیے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں فخر زمان نے سنچری اسکور کرتے ہوئے بھارت کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا، آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں بھی فخر نے 91 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ سمیت مین آف سیریز بھی قرار پائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں