پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

محمد کیف کا یووراج اور سہواگ سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف نے اپنے پرانے ساتھیوں یووراج سنگھ اور وریندر سہواگ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد کیف نے یووراج اور سہواگ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں اِن کے مقابلے میں کہیں زیادہ امیر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی آئندہ قسط سے ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس وائرل کلپ میں محمد کیف نے بتایا کہ اگر یووراج اور سہواگ ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں تو ان کی جیبوں سے 5-6 کروڑ روپے نیچے گر جائیں، میں ان کے مقابلے میں بہت غریب ہوں۔

وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد کیف کے اس بیان پر یووراج سنگھ نے اِن سے سوال کیا کہ وہ اس وقت کون سے برانڈ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں جس پر کیف نے انٹرنیشنل شہرت یافتہ مہنگے ترین برانڈ کا نام لیا۔

بنگلہ دیش کا بھارتی آئی سی سی آفیشل کو ویزا دینے سے انکار

یووراج نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ خود کو ابھی غریب کہہ رہا ہے؟‘

یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر Mohammad Kaif، یووراج سنگھ اور وریندر سہواگ نے 2000 کی دہائی میں بھارتی ٹیم کے لیے زبردست کرکٹ کھیلی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں