اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

محمد نبی بنگلادیشی بولر مستفیض سے متعلق سوال پر تلملا اُٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچ کے بعد افغانستان کے آل راؤنڈ محمد نبی سے بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے متعلق پوچھا گیا جس پر وہ تلملا اُٹھے۔

بی پی ایل میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد نبی نے مستفیض کو بھارت کی جانب سے آئی پی ایل سے نکالنے سے متعلق سوال پر برہمی کا اظہار کیا۔

Mohammad Nabi نے جواب دینے کے بجائے کہا کہ میرا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ سیاست میں میرا کیا کام؟ تاہم انہوں نے بس اتنا کہہ کہ جان چھڑائی کہ مستفیض ایک اچھا بولر ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکال دیا تھا۔

محمد نبی اور ان کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی

مستفیض الرحمان کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026 کے لئے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں