افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے اور جس سے انہوں نے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محمد نبی نے چند ماہ قبل ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔
- Advertisement -
محمد نبی نے نصیب خان کو بتایا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد نبی نے 2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا، 39 سالہ کرکٹر نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔