جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

پی سی بی کا محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر محمد نواز کے خلاف نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کے خلاف ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر نواز کا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران مثبت آیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

صائم ایوب اور محمد نواز کی ٹی 20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ

رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ میں نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شہ) استعمال کرنا ثابت ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نواز کے خلاف تحقیقات سے متعلق آج آئی سی سی کو آگاہ کردے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں