قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست پرکوئی بہانا نہیں بنایا جا سکتا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ گزشتہ سال آل راؤنڈ پرفارمنس ہی دی کوشش یہی ہےاب بھی ایساہی کھیل پیش کروں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کراچی کی پچ کافی مختلف دکھائی دی بابراعظم بھی مشکل صورتحال میں کھیل رہے تھے پچ پر باؤنس بھی ہو رہا تھا اور ٹرن بھی ہورہی تھی۔
Mohammad Nawaz's press conference at the end of the second #PAKvNZ ODI.#TayyariKiwiHai https://t.co/aoKhpjvDx9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2023
محمد نواز نے بتایا کہ پلان یہی تھا ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد اینڈ تک کھیلنا ہے آخری میچ جیت کرسیریزجیتنےکی کوشش کریں گے مانتےہیں کہ پلان پرمکمل طور پر عملدرآمد نہ کرسکے لیکن شکست پرکوئی بہانا نہیں بنایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھ اکہ بولنگ میں مزید بہتری لانےکیلئے بہت محنت کر رہا ہوں آل راؤنڈر کے طور پر پاکستان کیلئے پرفارم کرنا چاہتا ہوں تکنیکی لحاظ سےآج کےمیچ میں اچھی بولنگ کی ہے دوسرےون ڈےمیں فیلڈنگ کی غلطیاں سامنے آئی ہیں۔