تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

محمدرضوان نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

بھارت کے خلاف تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان نے شاہین شاہ آفریدی ‏کی بولنگ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ ‏

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہا کہ پورےپاکستان کو فتح مبارک ہو شاہین آفریدی کا ‏‏3وکٹیں لینا ٹرننگ پوائنٹ تھا بابراعظم اور میں پلان لے کرگئےتھے بھارت کےخلاف پہلامیچ تھااوراسُ میں اللہ ‏نے کامیابی دی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہےکہ پاکستان ٹیم کو آگے لےکر جائیں، بھارت کے ساتھ میچ کھیل کر مجھے کچھ ‏مختلف نہیں لگا میں نے پہلے بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلا تھا۔

‏’پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کر دیا‘: کوہلی بول پڑے

شاہین شاہ آفریدی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں بہت خوشی ہو رہی ہے ہمارے ‏بالرز نے شاندار بالنگ کی، بلے بازوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان نے شروع میں ہی اچھی بولنگ ‏کی جس کی وجہ سے اچھا نہیں کھیل پائے، ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہیں سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز کی اچھی بولنگ کے سامنے ہٹنگ آسان نہیں تھی پچ شروع میں بہت سلو تھی اور ‏پاکستان نے کوالٹی بولنگ کی۔
کوہلی نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے اپنی کلاس کو ثابت کیا اور ہمیں آؤٹ کلاس کیا، اوس کی وجہ سے بھی بولنگ ‏میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -