پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

محمد رضوان نے بیٹنگ سے واپس بلائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کا بگ بیش لیگ میں بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر موقف بھی سامنے آگیا۔

رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں، معاہدہ پورا نہ کرنے کی باتیں من گھڑت ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی اس بات کی تقلین کرتا ہے کہ اپنے امیر کی اطاعت کریں، وہ جوکہے اس پر لبیک کہیں، میچ میں کپتان امیر ہوتا ہے۔

میچ کی سچوئشن کے مطابق کپتان نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔ واپس بلائے جانے کا کوئی گلہ نہیں، میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے مجھ سے اس بارے میں بات کرکے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ معذرت بھی کی۔

رضوان کا کہنا تھا کہ بگ بیش لیگ معاہدے کے تحت میچز کے لیے اپنی ٹیم ملبورن رینی گیڈ کو دستیاب ہوں۔ لیگ چھوڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں۔

محمد رضوان کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ سابق کرکٹر کا سنسنی خیز دعویٰ

واضح رہے کہ دو روزپہلے کپتان نے 23 گیندوں پر 26 رنز پر محمد رضوان کو واپس بلالیا تھا، رضوان کی جگہ سدرلینڈ جب خود بیٹنگ کرنے گئے تو صرف ایک رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں