تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف 46 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اس نصف سنچری کے ساتھ ہی محمد رضوان 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

رضوان نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں 52 اننگز میں ہی اپنے 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز کھیل کر اتنے ہی رنز بنائے۔

بھارت کے کے ایل راہول نے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 58 اننگز کا سہارا لیا جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 62 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں