تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’آف اسٹمپ سے کور پر بھی کھیل سکتا ہوں‘

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آف اسٹمپ سے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیل سکتا ہوں تو آف اسٹمپ سے کور پر بھی کھیل سکتا ہوں۔

انگلینڈ سے پہلے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم اسٹرائیک پر کام کررہے ہیں اور بابر اعظم اور میں وکٹ پر موجود ہوتے ہیں تو مڈل آرڈر کو زیادہ موقع نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں آگے ورلڈ کپ ہے مڈل آرڈر بھی پرفارم کرتا دکھائی دے گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ’کچھ چیزیں ہمارے لیے مشکل ہیں لیکن مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں تاکہ ورلڈ کپ کے لیے کوئی اچھا کھلاڑی مل سکے۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پاور ہٹر ہر اننگ میں پچاس یا ساٹھ رنز نہیں کرتے ان کی ایک دو اننگز ہی ایسی ہوتی ہیں جو میچ جتوا دیتی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ جو میری کارکردگی پر بات کررہے ہیں اچھی بات ہے وہ میرے فائدے کے لیے کہہ رہے ہیں میں کوشش کروں گا کہ کارکردگی میں بہتری لاسکوں۔

’محمد رضوان صرف ایک سائیڈ پر کھیلتا ہے یہ نہیں چلے گا‘

ڈاٹ بالز کے سوال پر رضوان نے کہا کہ ’ڈاٹ بالز ہم سے زیادہ ہورہی ہیں ہم اس پر کام کریں گے اور آگے کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کریں گے۔

انجری سے متعلق رضوان نے کہا کہ میں آپ کے سامنے بیٹھا ہوں چاہیں تو یہاں دوڑ بھی لگا کر دکھا سکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -