ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

محمد رضوان کا لٹن داس اور شانٹو کے طنز پر کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے بیٹر محمد رضوان نے بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے طنز پر کرارا جواب دے دیا۔

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز لٹن داس کے طنز کی جانب سے ایکٹنگ کے طعنے پر محمد رضوان کا جواب آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم عزت کرتے ہیں، آپ بھی کریں۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی اور بنگلادیشی وکٹ کیپرز کے درمیان نوک جھونک ہوئی تھی، کپتان شانٹو نے بھی طنز کیا تھا اور بولا تھا کہ اوور ایکٹنگ کے پیسے کٹیں گے۔

محمد رضوان نے سائیڈ اسکرین پر کسی شخص کے کھڑے ہونے پر امپائر سے شکایت کی۔

یہ پڑھیں: ویڈیو: محمد رضوان اور لٹن داس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

اس دوران لٹن داس کہنے لگے کہ ’یہ کیا کررہے ہو؟‘ جواب میں رضوان نے کہا کہ ’وہ دیکھ، وہ دیکھ، وہ کھڑا ہے۔؟‘

جس کے بعد بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹر کہنے لگے کہ اُدھر کیا دیکھ رہے ہو، ادھر بیٹنگ کرو۔ رضوان یہ تیرا کام ہے، میرا کام ہے یا امپائر کا ہے۔؟‘

لٹن داس پھر کہنے لگے کہ ’50 ہوگئے اب اداکاری شروع ہوگئی ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں