تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کی جیت کو اپنی جیت قرار دے دیا

لاہور: ملتان سلطانز کے کپتان اور بہترین بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جیت میری جیت ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔ میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شاہین شاہ کی جیت، میری جیت ہے۔

اس سے قبل اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ  پی ایس ایل پاکستان کا بہت بڑا برانڈ ہے، ملتان یا لاہور ہی ٹورنامنٹ جیتنے کی مستحق تھی، محمد حفیظ نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، کوشش ہوتی ہے خود کو پر سکون رکھوں۔

ادھر لاہور قلندرز کے کپتنا شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا 7 سال کی محنت کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل جیتنا بہت بڑا اعزاز ہے، محمد حفیظ نے ہمیشہ رہنمائی کی، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ جس کو جہاں موقع ملا وہاں پرفارم کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کو نیا چیمپئن مل گیا۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اب لیگ میں شامل تمام ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جما چکی ہیں اس سے قبل ٹائٹل سے محروم لاہور واحد ٹیم تھی۔

لاہور کے تاریخی میدان قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں شاہین الیون نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے نہ صرف پہلی بار فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل بھی جیت لیے۔

ایونٹ میں 10 میچوں کی ریکارڈ فتح حاصل کرنے والی رضوان الیون ہوم ٹیم کے سامنے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ طاقت ور بولنگ اٹیک نے سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کر ڈالی اور 181 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 138 رنز ہی بنا سکی۔

Comments

- Advertisement -