منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

محمد رضوان کی ٹیم نے بی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش میں بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں قومی وکٹ کیپر بلے باز کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے بی پی ایل 2023 میں گزشتہ شب ایک اور سنسنی خیز مقابلہ کومیلا وکٹورینز اور کھلنا ٹائیگرز کے درمیان ہوا جس میں پاکستان کے تین اسٹار کھلاڑیوں سے سجی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف 10 گیندیں قبل پورا کرکے لیگ کا ریکارڈ اپنی ٹیم کے نام کرلیا۔

چارلس نے شاندار سنچری اننگ کھیلی تو محمد رضوان بھی پیچھے نہ رہے اور صرف 39 گیندوں پر 79 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔ چارلس نے 11 جب کہ محمد رضوان نے چار چھکے لگائے۔

یہ بھی دیکھیں: نسیم شاہ کی چھیڑ چھاڑ پر اعظم خان کا ردعمل؟ دلچسپ ویڈیو

رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں یہ کومیلا وکٹورینز کی مسلسل پانچویں فتح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں