تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ سے باہر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔

تاہم اب پی سی بی میڈیکل پینل نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فاسٹ بولر کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور محمد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں جن کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں‌ کل پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

Comments

- Advertisement -