تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’بابر کو سیکھنے کی ضرورت نہیں‘

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کچھ پلیئرز ایسے ہوتے ہیں جن کی کوچنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم اور امام الحق ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں کچھ سکھانے یا سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے اگر انہیں کچھ بتایا جائے گا تو وہ اپنے نیچرل گیم سے ہٹ جائیں گے۔

محمد یوسف نے کہا کہ امام الحق کی چھوٹی موٹی بیٹنگ تکنیک کی خامیاں ہیں وہ بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکے بہت اچھا کھیل رہے ہوتے ہیں کوشش ہوتی ہے ان کو نہ چھیڑا جائے باقی مڈل آرڈر کے لیے کیمپ لگایا ہے اور خامیوں پر قابو پایا جائے گا۔

محمد یوسف نے بتایا کہ مڈل آرڈر میں اگر آپ اچھے اسپنر کو سوئپ مارتے ہیں تو وہ دوسری بال آپ کو پیچھے پھینکے گا یا پھر تھوڑا سلو رکھے گا اس میں یہ ہوتا ہے کہ ایج لگ جاتا ہے۔

اس صورت حال میں کئی اور اٹھا کر کھیل سکتے ہیں اور کٹ شاٹ بھی مار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئپ شاٹ کھیلنا پاکستانیوں کی ایجاد ہے اور اسے اب بھارت اور آسٹریلیا بھی کھیل رہا ہے اگر آپ کو سوئپ نہیں آتی تو وہ فیلڈر اوپر رکھ لیں گے اور آپ بونڈ ہوجائیں گے۔

محمد یوسف نے کہا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں اور مڈل آرڈر میں لڑکے محنت کررہے ہیں آپ دیکھیں گے کہ خوشدل سمیت دیگر کرکٹرز بھی اچھا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -