تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’حادثاتی کپتان تھا، میرے خلاف سازشیں ہوئیں‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے خود کو حادثاتی کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سازشیں کی گئیں لیکن یہ نہیں معلوم سازش کس نے کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ایک کھلاڑی نے کہا ان پلیئرز کو ڈراپ کرو، صبح وہی کھلاڑی ٹیم میں تھے اور میں باہر بیٹھا تھا۔

محمد یوسف نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران مکمل فٹ تھا، ٹیم کی خاطر آرام کیا، میری کپتانی میں سڈنی ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیت سکتے تھے لیکن آسان کیچ اور رن آؤٹ چھوٹے، ٹیسٹ کے دوران جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ شعیب ملک سے پوچھیں مجھے ٹیم سے کیوں نکالا؟ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنا سکتا تھا، کسی فارمیٹ سے بھی باہر نہیں ہوسکتا تھا، میں آٹو میٹک چوائس تھا۔

محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ دمبولا میں فٹبال میچ کے دوران شعیب اختر سے ہاتھا پائی ہوئی تھی لیکن بعد میں اہم اچھے دوست بن گئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کہے گا تو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھال لوں گا، بورڈ کہے گا انڈر 16 کی کوچنگ کریں تو وہ بھی کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غربت میں کپڑے دھونے والے ڈنڈے سے کرکٹ کھیلتا تھا، کبھی لالچ نہیں کی ہمیشہ ایمانداری سے کرکٹ کھیلی، فکسنگ سے اللہ نے بچایا کبھی کوئی آفر نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -