اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

بابر اعظم کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا، محمد یوسف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بابر اعظم کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ ایک وقت میں جب بابر اعظم فارم میں نہیں تھے تو انہوں نے بابر کو ریسٹ دینے کی تجویز دی تو سب ان کے خلاف ہو گئے، ’سب کہتے تھے بابر کو باہر کریں گے، بابر کو ریسٹ دیں گے‘۔ آخرکار میں نے کہا کہ میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، آپ کر لیں جو کرنا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے اور تین سال سے وہ مستقل رنز نہیں بنا پا رہے تھے۔ میں نے کہا کہ اسے ریسٹ دیں، اکیڈمی میں اس کی تکنیک پر کام کیا جائے گا تو وہ واپس آ جائے گا۔

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ان کا استعفیٰ ابتدائی طور پر قبول نہیں کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے تیسری بار استعفیٰ دے دیا۔

بابر، شاہین، شاداب کا وقت ختم ہوگیا، نئے پرفارمرز لائے جائیں، محمد یوسف کا مطالبہ

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد یوسف نے بھارت سے شکست کے بعد قومی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور ٹیم کو نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو کمزور ٹیموں کے خلاف خالی جیت کی نہیں بلکہ نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں