پاکستان کے لیجنڈ بلے باز محمد یوسف نے محمد رضوان کو کلینڈر ایئر میں 2000 رنز بنانے پر شاباش دی ہے۔
سال دو ہراز اکیس قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لئے گولڈن رہا، جہاں انہوں نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کئے۔
گذشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا گیا، جہاں محمد رضوان نے 79 رنز کی انتہائی دلکش اننگز کھیلی، اسی کے ساتھ انہوں نے ایک سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا انفرادی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی بیٹر یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1614، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 میں 1607 جبکہ جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 2019 میں 1580 رنز اسکور کیے تھے۔
کیلنڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے پر محمد رضوان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
2000 runs in a Calendar Year in T20s is not a joke.
SHABASH ❤ @iMRizwanPak
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) December 17, 2021
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں 2 ہزار رنز بنانا کوئی مذاق نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمدیوسف نے وکٹ کیپر بلے باز کو ٹیگ کرتے ہوئے کارکردگی پر شاباش بھی دی۔