اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

شاہین آفریدی کی فارم کا مسئلہ ہے یا کچھ اور۔۔۔ سابق کپتان نے نشاندہی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان محمد یوسف نے شاہین آفریدی کی بولنگ پر اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے۔

سابق کپتان محمد یوسف سے حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد جب سے واپس آئے ہیں تو ان کی بولنگ کی رفتار بھی کم ہوئی ہے، کیا ان کا آف دے یا پھر وہ فارم میں نہیں ہیں؟

جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ میں ٹیکنیکل مسائل ہیں، یہ کوئی فارم کا مسئلہ نہیں ہے، ان کی گیند سوئنگ بھی نہیں ہورہی ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کی گیند سوئنگ ہورہی تھی لیکن شاہین آفریدی سے گیند سوئنگ نہیں ہورہی، انہیں پہلے اوور میں ہی چھکے مارنے کے لیے کرکٹرز تیار ہیں۔

یہ پڑھیں: سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کی فارم پر سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ شاہین آپ کا مین بولر ہے جسے دوسری ٹیم لفٹ ہی نہیں کروارہی تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی نہ کوئی مسئلہ ان کی بولنگ میں ہے۔

اس سے قبل بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی جیسے عظیم کھلاڑیوں کی کارکردگی خراب ہونے پر پاکستانی ٹیم میں خلا سا محسوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کچھ عرصے پہلے مجھ سے پوچھتے کہ مخالف ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی کون ہوں گے تو میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کا نام لیتا لیکن مجھے اب ایسا محسوس نہیں ہوتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں