بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق بیان پر سابق کرکٹر محمد یوسف کی وضاحت آگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد یوسف نے لکھا کہ ’میرا مطلب کسی کھلاڑی کی بے عزتی کرنا نہیں تھا جو اپنے ملک کے لیے جذبے سے کھیلتا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ لیکن بھارتی میڈیا اور لوگ عرفان پٹھان کی تعریف کیوں کررہے تھے جب اس نے شاہد آفریدی پر تنقید کی تھی؟ کیا اسے ہر اس شخص کو مسترد نہیں کرنا چاہیے تھا جو عزت اور احترام کی بات کرتا ہے۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد یوسف نے اتفاقاً سوریا کمار یادیو کا نام غلط لے لیا تھا جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا تھا۔
محمد یوسف ایشیا کپ کے حوالے سے نجی ٹی وی پر ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں: سوریاکمار یادیو نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنا ایک میچ عمان کے خلاف جیتا ہے جبکہ بھارت کے خلاف شکست ہوئی ہے، بھارت کے میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر پی سی بی نے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کو کل یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنا ہے لیکن پاکستان نے آج پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



