The news is by your side.

Advertisement

’’بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار‘‘

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد پی سی بی نے ان کے متبادل کی تلاش شروع کردی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر بننے کے بعد پی سی بی نے مختلف تقرریاں کیں ان میں بولنگ کوچ کی حیثٰت سے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد کی بھی تقرری شامل تھی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں کی طرح محمد زاہد بھی انگلیںڈ میں رہائش پذیر ہیں۔

محمد زاہد دسمبر میں اپنی فیملی کے پاس چھٹیاں گزارنے گئے اور اس کے بعد واپس نہیں آئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی نہیں چاہتی تھی کہ وہ پاکستان جاکر دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی محمد زاہد کے ساتھ ہی انگلینڈ میں رہنے کی خواہشمند تھی جبکہ وہ لاہور میں اکیلے رہ رہے تھے اس طرح مجبوراً محمد زاہد کو عہدے سے الگ ہونا پڑا۔

پی سی بی نے محمد زاہد کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبرداری کی تصدیق کی کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے دستبردار ہوئے ہیں اور ان کے متبادل کے طور پر تقرری کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں