The news is by your side.

Advertisement

’’پیپلزپارٹی سندھ حکومت نہیں چھوڑے گی‘‘

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی کی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی نے نواز شریف کی واپسی کی بات کی ہے، ان کی واپسی کی بات دوسری بار کی گئی، بلاول جب مریم سے ملنے لاہور آئے تھے اس وقت بھی یہی کہا گیا تھا۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس سے مایوسی ہوئی ہے، آصف زرداری نے کہا میاں صاحب واپس آجائیں ہم استعفے دیں گے لیکن پیپلزپارٹی نے حکومت نہیں چھوڑنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس وقت واپس نہیں آنا چاہیے، انصاف کے تقاضے پورے ہونے تک انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: میاں صاحب پلیز واپس آئیں،آصف زرداری کا نواز شریف کودوٹوک پیغام

محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کیس میں مس کنڈکٹ پر جج کو نکال دیا ججمنٹ وہی ہے، اچھا فیصلہ آئے گا تو بالکل قبول کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ہے، پہاڑوں پر نہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کر لڑتےہیں، میں جنگ کے لیےتیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے، میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، اگر نواز شریف جنگ کو تیار ہیں تو انہیں واپس وطن آنا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں