منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

محمد شامی کی دورہ آسٹریلیا کے لیے شامل نہ کرنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقدید

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آئندہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھاررتی سینئر فاسٹ بولر کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا جس پر محمد شامی ناراض نظر آتے ہیں، اپنی فٹنس کے بارے میں قیاس آرائیوں پر بھی انھوں نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر میچ کے لیے فٹ تیار ہیں۔

محمد شامی نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چار روزہ رانجی ٹرافی میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں تو انھیں قدرتی طور پر 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے بھی فٹ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے فٹنس کے بارے میں مجھ سے بات نہیں کی، انہیں بتانا میرا کام نہیں ہے، انہیں مجھ سے پوچھنا چاہیے کہ میں فٹ ہوں کہ نہیں۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو میں ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو میں این سی اے میں ہوتا، رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے مطابق محمد شامی کو 2025-26 رانجی ٹرافی سیزن کے لیے بنگال کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ 15 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں ابھیمانیو ایشوران ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکار سے جب شامی کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ان کے بارے میں کوئی نئی اپ ڈیٹ نہیں ہے، فاسٹ بولر نے دلیپ ٹرافی میں مییچز کھیلےہیں لیکن پچھلے دو یا تین سالوں میں انھوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

کیا محمد شامی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں