بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے لوگوں کو بدترین کارکردگی کے باعث ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884 جسے گواہاٹی سے حیدرآباد کے لیے صبح 7:25 بجے روانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ بار بار پوچھنے کے باوجود ایئر لائن کی جانب سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، چار گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی نہ کوئی اپ ڈیٹ دی گئی اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا، جس کے باعث درجنوں مسافر ایئرپورٹ پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنا میرا انتہائی مایوس کن تجربہ ہے اور میں کسی کو بھی یہ پرواز لینے کا مشورہ نہیں دوں گا۔
ایئر انڈیا طیارہ حادثہ : زندہ بچ جانے والے شخص کی نئی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی فاسٹ بولر کے پوسٹ کرنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی ایئر لائن کی نا اہلی کے باعث طیارہ کریش کرگیا تھا، جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



