تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

محب مرزا نے صنم سعید سے محبت کا اعتراف کرلیا

اداکار محب مرز ا نے اداکارہ صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کر لیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں محب نے صنم سے محبت کا اعتراف کیا ہے، میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟

اداکار نے جواب دیا کہ صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا، اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے خائف رہتا ہے؟

محب نے جواب دیا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی چینل میں گفتگو کے دوران دوسری شادی کی تصدیق کرنے والے محب نے اپنی دوسری دلہن کا نام تو نہیں بتایا البتہ اب صنم سے محبت کا اعتراف کیا تھا۔

محب کی شادی کی تصدیق کے بعد صنم نے بھی انسٹاگرام پر 2022 کی یادوں کی ویک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی تصاویر محب کے ہمراہ تھیں جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا کہ اداکار جوڑا شادی کرچکا ہے تاہم اس حوالے سے براہ راست دونوں نے کچھ نہیں کہا۔

Comments

- Advertisement -