تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا‘

کراچی: نوجوان اداکار اور گلوکار محسن عباس نے کہا ہے کہ میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا اور انہیں اس کے عوض پیسے دیے گئے۔

اے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس کا کہنا تھا کہ ’سابقہ اہلیہ کو رقوم بھیجنےکے لیے اکاؤنٹ نمبر مانگا تو عدالتی نوٹس موصول ہوا، میری کردار کشی کے لیے باقاعدہ بلاگرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھ پر عائد ہونے والے الزامات تشدد، غبن سمیت تین الزام کی تحقیقات کیں اور مجھے بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمے کو ختم کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شائد میں نے تلخ کلامی کی، میں نے اہلیہ سے اکاؤنٹ نمبر کی تصدیق کی کیونکہ میں اُن کے اکاؤنٹ پر رقم منتقل کرنا چاہتا تھا، اس بات کے اگلے ہی روز کورٹ نوٹس موصول ہوا۔

محسن عباس کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کے دوران سب بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھوتے ہیں، اس کام کے لیے باقاعدہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں‘۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک بلاگر کی کال آئی اور اُس نے بتایا کہ میرے خلاف ٹرینڈ کرنے کے پیسے مل رہے ہیں، میرےخلاف جو کچھ کہاگیا وہ کچھ نیانہیں تھا البتہ چند عناصر کے اس حوالے سے مذموم مقاصد بھی سامنےآگئے‘۔

محسن عباس کا کہنا تھا کہ ’اگر مجھے اعتراف کرنا ہوگا مکمل اعتراف کروں گا، یہ حقیقت ہے کہ غصہ میں ہوں تو بدزبانی کرتا ہوں، یہ فطری عمل ہے کیونکہ کوئی بھی غصے میں محبت بھری باتیں نہیں کرسکتا۔

Comments

- Advertisement -