جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

شوبز شخصیات منشیات کے نشے میں سیٹ پر آتی ہیں، محسن عباس حیدر کا سنسنی خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکار، گلوکار اور لکھاری محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں بعض اداکار، اداکارائیں اور ہدایت کار نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر آتے ہیں، اور ایسے افراد پر فوری پابندی عائد ہونی چاہیے۔

حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ نشے کی حالت میں سیٹ پر آنے والے فنکاروں اور ہدایت کاروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اداکار کے مطابق ان کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے فوراً بعد متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے موجودہ پراجیکٹ کے ہی کسی فنکار کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ محسن عباس حیدر نے اس بات کی تصدیق کی، جس پر پروڈکشن ٹیم نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر صورتِ حال یہ تھی کہ ایک اداکارہ کی نظریں ان پر مرکوز ہی نہیں ہو رہی تھیں۔ وہ اس سے بات کر رہے تھے لیکن اس کی توجہ کسی اور ہی سمت میں تھی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ایسی چیزوں کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے جو معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنیں۔

پروگرام کے دوران جب میزبان نے سوال کیا کہ کیا انتظامیہ نے اس شکایت پر کوئی ایکشن لیا؟ تو محسن عباس حیدر نے جواب دیا کہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا اور اس پر مناسب توجہ دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں