پاکستان کے سینئر اداکار اور مصنف محسن گیلانی بیٹی کی موت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
اداکار محسن گیلانی نے حال ہی مین نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر کی غفلت کہوں جو بھی ہوا میری بیٹی میرے ہاتھوں میں انتقال کرگئی اور جو اس کا ایک لفظ جو میرے ذہن میں اب بھی رہتا ہے کہ ’بابا میں مر رہی ہوں، میری روح نکل رہی ہے۔‘
محسن گیلانی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’ایک باپ ایسی صورتحال میں کیا کرسکتا ہے، اس سے جو مشکل لمحہ تھا کہ لوگ ویڈیو بنا رہے تھے، یہ تکلیف دہ بات تھی اور میں کسی سے کہہ بھی نہیں سکتا تھا کہ کیوں ایسا کررہے ہو۔‘
یہ پڑھیں: محسن گیلانی نے ساس، بہو کی لڑائی کی اہم وجہ بیان کردی
سینئر اداکار نے کہا کہ 15 سے 20 دن تک میں ملتان میں رہا اس کے بعد واپس شوٹنگ پر آیا جس میں بیٹی کی شادی کا سین تھا، ڈھولک بج رہے ہیں، بیٹی کو رخصت کرنا ہے یہ سارے سین میں جس طرح کیے میں ہی جانتا ہوں۔
واضح رہے کہ محسن گیلانی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


