کراچی: سابق کوچ محسن خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ بورڈ سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کریں نہیں تو قومی کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی۔
کراچی میں نیو زکانفرنس کرتےہوئے سابق کوچ محسن خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو بھرا جارہا ہے۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ میں جن لوگوں کے نام تھے انہیں بورڈ میں اہم عہدے دیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرن چیف نواز شریف پی سی بی میں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ نہیں کیا تو وہ آرمی چیف راحیل شریف کے پاس جائیں گے۔
سابق کوچ نے کہا کہ بورڈ کے عہدیداروں نے ذاتی فیصلے کرکے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا ہے پی سی بی کے گزارش ہے کرکٹ کو مزید تباہ نہ کریں۔
محسن خان کا کہنا تھا کہ بورڈ ممبران کو شرم آنی چاہیے کہ پاکستان آٹھویں پوزیشن پر رہہ کر چیمپئینز ٹرافی میں جانے کے لئے دعائیں کر رہا ہے،افسوس کا مقام ہے کل کے بچے ہم سے کرکٹ سیکھ کر ہم سے آگے نکل گئے۔
ایک سوال پر محسن خان نے کہا کہ بھارت پر نیوٹرل وینیو پر عزت کے ساتھ کھیلیں بھیک ماننگنے کی ضرورت نہیں۔