پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کاروباری افراد بیرون ملک سے اپنی دولت کا صرف 30 فیصد واپس لے آئیں، محسن نقوی کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کاروباری افراد سے اپیل کی کہ وہ بیرون ملک سے اپنی دولت کا 30 فیصد واپس لے آئیں، کاروبارمیں پاکستان جتنا منافع دنیا میں کہیں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلیوں اور تاجروں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا۔

وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی اے کے معاملات کو تاجروں کے لیے آسان بنایا جائے گا ، ایف آئی اے میں زیرِ التوا ہزاروں انکوائریز کو جلد کلیئر کر دیا جائے گا اور رواں سال کے اختتام تک ایف آئی اے کا ادارہ مکمل طور پر تبدیل نظر آئے گا۔

محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ تین چار سال میں سو ارب ڈالر ملک سے باہر بھیج دیے گئے، کراچی میں ایک دو بندےاٹھائیں توسب پتہ چل جائےگا۔

ان کہنا تھا کہ کاروباری لوگ صرف تیس فیصد پیسہ ملک میں واپس لے آئیں تو دس ارب ڈالرسے بھی زیادہ ہوجائے گا ، دنیا میں کاروبار سے اتنا منافع کہیں نہیں جتنا پاکستان میں ہے۔

محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیادت اپنے وعدے پورے کرنے میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے اب تاجر برادری کے پاس ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ایک مختلف اور بہتر ایئر لائن نظر آئے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں