اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے کولمبو پہنچ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا کے نائب وزیر پورٹس و ایوی ایشن نے محسن نقوی کا استقبال کیا اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سری لنکن وزیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل ودیگر بھی موجود تھے۔

یہ پڑھیں: نسیم شاہ یا سلمان مرزا، کسے کھلانا چاہیے؟ سابق کرکٹرز نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سارے میچ کولمبو میں کھیل رہی ہے، پاکستان سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

سری لنکن وزیر نے کہا کہ کولمبو آمد پر مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کی سری لنکا آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں