وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کچھ دیر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے، پلیئرز کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیرداخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی اقدامات پربریف کریں گے، کچھ دیر بعد محسن نقوی ٹیم ہوٹل میں سری لنکا کے 16 کھلاڑیوں سے ملیں گے۔
دورہ پاکستان کےلیے آئے ہوئے سری لنکن کرکٹرز نے اپنے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ دورہ ختم کرکے سری لنکا واپس آنا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزارت داخلہ کی طرف سے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
سری لنکن کرکٹرز کے بےبنیاد خدشات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹرز کی طرف سے اس طرح کی درخواست بلاجواز نظر آتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹر بورڈ پوری کوشش کررہا ہے کہ اس دورے کو بچایا جائے اور اگر صورتحال پیچیدہ ہوتی ہے تو شاید دو تین دن کےلیے یہ ٹور ری شیڈول ہوجائے۔
کیوں کہ چند دنوں بعد پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کو ٹرائی سیریز بھی کھیلنی ہے جو کہ 17 نومبر سے راولپنڈی میں ہی شروع ہونی ہے۔


