بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین کی موجودگی کی منظوری دی ہے، اس فیصلے اور مداحوں کو سہولت فراہم کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عامر سہیل کی کراچی سے متعلق متنازع تبصرے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پورے ملک میں کفایت شعاری کے اقدامات نافذ ہیں، ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں