صدر ایشین کرکٹ کونسل بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشاکپ کا فائنل مقابلہ جیتنے پر ٹرافی دیں گے یا نہیں، محسن نقوی نے واضح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کل 28 ستمبر کو روایتی حرویفوں کے درمیان ہونے والے ایشیاکپ 2025 کے حتمی مقابلے کےلیے صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بھی پُرجوش دکھائے دیتے ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ زبردست فائنل کیلئے پُرجوش اور جیتنے والوں کو ٹرافی دینے کا منتظر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا حارث رؤف کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا اعلان
انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت مقابلہ کریں گے، شائقین کے جذبے اور ٹیموں کی شاندار پرفارمنس نے ایونٹ کو یادگار بنادیا ہے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل نے کہا کہ ہم ریکارڈ ناظرین کی تعداد دیکھنے کےلیے تیار ہیں، براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کا ثبوت ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ایشیاکپ انتہائی یادگار رہا، خیال رہے کہ صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔


