بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک ہفتے کے اندر دوسری بار ایرانی صدر سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک ہفتے میں دوسری بار ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات میں مذاکرات سے متعلق حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں دوسری بار انتہائی اہم اور حساس مشن پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے ، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے متعلق حالیہ پیش رفت اور خطے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایرانی صدر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور کردار کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سیاسی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، سرحدی اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس سے پہلے انہوں نے پاسداران انقلاب کے کمانڈران چیف جنرل احمد وحیدی سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایرانی وزارت داخلہ کےہیڈکوارٹرزمیں ہوئی جبکہ وزیرداخلہ ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے ذریعے پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران کی تمام تر توجہ اس وقت جنگ کے خاتمے اور اپنے مطالبات کی تکمیل پر مرکوز ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں موجودگی کا مقصد فریقین کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا اور دونوں جانب سے بھیجے گئے تحریری متن کو واضح کرنا ہے۔”

ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اس وقت انتہائی فیصلہ کن اور نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اور محسن نقوی کا یہ ہنگامی دورہ دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں