ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دعوت نامہ موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارت میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دعوت نامہ موصول ہو گیا، چیئرمین پی سی بی کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس رواں ماہ میں 2 مرحلوں میں ہوں گے۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہو گا جبکہ بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

موجودہ فارمیٹ میں ہر سیریز میں کم از کم 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا لازمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زمبابوے، آئر لینڈ اور افغانستان کو شامل کیے جانے پر غور کیا جائے گا۔

حسن علی کیچ پکڑنے کے دوران انجرڈ، اسٹریچر پر لے جایا گیا

بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے شرکت کرنا ہے جنہیں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے تاہم چیئرمیں پی سی بی محسن نقوی کے بھارت جانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اجازت سے مشروط ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں