ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

اسلام آباد صوبے کا سب سے بڑا حامی ہوں، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں۔

قومی پالیسی مکالمہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی نے صوبہ اسلام آباد کی بات کی ہے، میں صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کو کوئی فرد یا نمائندے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف فورم پر بات کرچکا ہوں ہر شہری کو این ایف سی ایوارڈ مل رہا ہے لیکن اسلام آباد کے شہریوں کو نہیں ملتا، سی ڈی اے اسلام آباد شہر کا نظام چلاتی ہے، یہ واحد شہر ہے جسے کسی بجٹ سے ایک روپیہ نہیں ملتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگر کوئی صوبہ بنتا ہے تو اسلام آباد ایسا کیس ہے جس پر سب کو لبیک کہنا چاہیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نظام کو ‘ری سیٹ’ کرنے کی بات کا مطلب اسے توڑنا یا غیر آئینی طریقہ اپنایا جانا نہیں، بلکہ موجودہ غلطیوں کو درست کرنا ہے۔

یہ پڑھیں: ری سیٹ کا مطلب نظام توڑنا نہیں، غلطیوں کو درست کرنا ہے، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ 79 سال سے چلنے والے انتظامی نظام کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، اگر ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپا رہے تو نظام کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، ری سیٹ کی بات کو مختلف تشریحات دی گئیں، بعض لوگوں نے اسے موجودہ حکومت سے جوڑا اور بعض نے سیاسی بیان سمجھا، تاہم ان کا اشارہ کسی سیاسی جماعت یا سیاسی بندوبست کی طرف نہیں بلکہ انتظامی نظام کی طرف تھا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ عوام چاہتی ہے تو نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، اس معاملے کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہوگا۔ نئے یونٹس کے حوالے سے کوئی فیصلہ کسی ایک حکمران یا لیڈر کے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ہونا چاہیے۔

ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کہ 24 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، لیکن ہم نئی تحصیلیں، ڈویژنز اور اضلاع بنانے کے باوجود اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے کتراتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں