اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میری جماعت ’بھون صاحب‘ کی پارٹی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کے لیے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزرا محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، میاں ریاض پیرزادہ اور وکلا نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکیل رہنما احسن بھون نے کہا کہ وکلا آئین و قانون کے ساتھ ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی پوچھتے ہیں آپ کس سیاسی جماعت سے ہیں، میں کہتا ہوں میری جماعت بھون صاحب کی پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پارک روڈ کو ایک ماہ میں مکمل کریں۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وکلا ہر اول دستہ نہیں بنے تو ملک خطرے میں ہے، آج اس نہج پر ہیں کہ ملک کا تحفظ صرف عدلیہ اور وکیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افواج کو تنقید کا ہدف بنانا فیشن بنالیا گیا ہے، سازش صرف ایک ادارے کے خلاف ہے، روزانہ وطن پر شہدا اپنی جان نچھاور کرتے ہیں۔