اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتنہ ہندوستان کے دہشت گرد امن کےدشمن ہیں ، پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فتنۂ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز، پاک افغان سرحدی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے کے پی میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جانیں قربان کرنے والے پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان حملوں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ملاقات میں متاثرہ عمارتوں کی ازسر نو بحالی اور صوبے میں امن و ترقی کے لیے وفاقی تعاون کے تسلسل پر بھی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے، فتنۂ الہند کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، ان درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کےپی کےعوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیامِ امن ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنا ضروری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں